تجریدی آرٹ
معنی
١ - [ مصوری ] جدید فن مصوری جس میں واضح خطوط و نقوش کی جگہ مہم خطوط و نقوش ہوں۔ "یہ تصاویر تمام تجریدی آرٹ میں تھیں۔" ( ١٩٦٦ء، ماہ نو، کراچی، نومبر )
اشتقاق
عربی اسم 'تجرید' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'تجریدی' بنا اس کے ساتھ انگریزی اسم 'آرٹ' لگانے سے مرکب توصیفی بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء کو "ماہ نو" (نومبر) میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ مصوری ] جدید فن مصوری جس میں واضح خطوط و نقوش کی جگہ مہم خطوط و نقوش ہوں۔ "یہ تصاویر تمام تجریدی آرٹ میں تھیں۔" ( ١٩٦٦ء، ماہ نو، کراچی، نومبر )